میلبورن،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وراٹ کوہلی کے ساتھ تصادم کاایک پرانا واقعہ کو یاد کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق اوپنر ایڈ کووان نے آج کہا کہ کچھ انتہائی غیر مناسب لفظ کہے جانے کے بعد ایک بار وہ ہندوستان کے موجودہ کپتان کوا سٹمپ اکھاڑ کر مارنا چاہتے تھے۔ہندوستان نے حالیہ سالوں کی سب سخت سیریز میں سے ایک میں وطن میں آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی جس دوران ماحول کافی گرم دیکھاگیا۔اعلی سطح کے کرکٹ کے علاوہ سیریز کے دوران ایک کے بعد ایک تنازعہ سامنے آیا جس کے مرکز میں ہندوستانی کپتان کوہلی اور مخالف کپتان ا سٹیو سمتھ تھے۔فوکس سپورٹس نے کووان کے حوالے سے کہاکہ اس سیریز کے دوران میری ماں بہت بیمار تھی اور اس نے کچھ ایسا کہا جو غیر مناسب تھا۔ وان نے کہاکہ اس نے کچھ ایسا کہا جو انتہائی غیر مناسب تھا، ایک ذاتی معاملہ جو کافی حساس تھا، انتہائی غیر مناسب لیکن اسے اس وقت تک محسوس نہیں ہوا کہ اس نے حد پار کرلی ہے جب تک کہ امپائر نے آکر نہیں کہا کہ وراٹ تم نے حد پار کرلی ہے اور ایسا کہے جانے کے بعد وہ پیچھے ہٹ گیا اور معافی مانگی۔ کووان نے کہاکہ لیکن اس وقت ایسا لمحہ آیا جب میں چاہتا تھا کہ سٹمپ اکھاڑ کر اسے مار دوں۔ کووان نے حالانکہ کہا کہ وہ ہندوستانی کپتان ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس کرکٹ کا بڑا پرستار ہوں، مجھے غلط نہ سمجھئے وہ بہترین کرکٹر ہے۔